جنت نظیر وادی میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ،5 کشمیری شہید

جنت نظیر وادی میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ،5 کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیر(24نیوز)  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی  جاری ہے ، نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید پانچ کشمیری شہید کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، نہتےکشمیریوں کو جان بوجھ کر مارا جارہا ہے،  بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید پانچ کشمیری شہید کر دیا، قابض بھارتی فورسز کی کارروائی کے خلاف سیکڑوں نہتے کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

 شہادت کے بعد جنت نظیروادی مکمل طور پرسوگوارہےجب کہ ضلع بھر میں احتجاجی مظاہروں  کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ فوج نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے آنسو گیس پھینکی اور ہوائی  فائرنگ کی، جس متعدد افراد زخمی ہو گئے،دوسری جانب مشترکہ حریت قیادت کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں کل مقبول بٹ کی برسی پر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کشمیری حریت رہنما محمد مقبول بٹ کو بھارتی حکومت نےدلی کی تہاڑ جیل میں11 فروری1984 کو بھانسی دی تھی۔