پہلی بار کوئی وزیر اعظم آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے جا رہا ہے: خواجہ آصف

 پہلی بار کوئی وزیر اعظم آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے جا رہا ہے: خواجہ آصف


سیالکوٹ(24نیوز) سابق وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ پہلی دفعہ کوئی وزیر اعظم آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے جا رہا ہے ، حکومت میاں نواز شریف کی بیماری کو ایشو بنا کر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف  نےسیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہناتھاکہ کہ پہلی دفعہ کوئی وزیر اعظم آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے جا رہا ہے،حکومت اپنی ساکھ خود خراب کر رہی ہے اسے کسی دشمن کی ضرورت نہیں،شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا تو حالات خراب ہوں گے،سسٹم کو حکمرانوں سے خطرہ ہے ، ہم چاہتے ہیں نظام چلتا رہے،ہم بھی سسٹم کو منجمد کر سکتے ہیں مگر اداروں کا نقصان نہیں چاہتے، اس وقت سسٹم کوحکومت سے خطرہ ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کا کہناتھا کہ حکومت نوازشریف کی بیماری کو ایشوبنا کر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے،اگر نوازشریف کی ضمانت ہوگئی تو پھربیرون ملک سے علاج کرانے کا سوچیں گے،ان کی صحت کے بارے تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ شاید ہم کوئی  رعایت چاہتے ہیں،ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق میاں صاحب کو دل کی تکلیف ہے،حکومت میاں صاحب کی بیماری کو ایشو بنا کر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے،حکومت میں بیٹھے لوگ خود اپنی ساکھ خراب کر رہے ہیں ان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ،ان کاکہناتھاکہ حکومت 6ڈاکٹروں کی رپورٹ پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

سابق وزیر خزانہ کاکہناتھاکہ میاں نواز شریف کو دل کے ہسپتال منتقل کیا جائے،ان کو فوری پنجاب کارڈیالوجی میں داخل کروایا جائے،وزیر اعظم  عمران خان نے کل جو زبان استعمال کی اس سے ان کی جنجھلاہٹ نظر آرہی ہے، 6مہینے کے دوران وزیر اعظم عوام کو کوئی سہولت فراہم نہ کرسکے، وزیر اعظم اور دیگر وزراء پی اے سی کےچئیرمین شہباز شریف کو ہٹانے کی باتیں کر رہے ہیں،اگر میاں شہباز شریف کو پی اے سی کی چئیرمین شپ سے ہٹایا گیا تو حالات خراب ہو جائیں گے۔ 

ان کاکہناتھاکہ پہلی دفعہ کوئی وزیر اعظم خود آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے جا رہا ہے، اس وقت سسٹم کو حکمرانوں سے خطرہ ہے، عمران خان اور وزراء نے جو ماحول بنا دیا ہے اس سے بیورو کریسی کام کرنا چھوڑ دے گی،عمران خان بتائیں کہ وہ 22 سال جو باتیں کرتے رہے کیا ان میں سے ایک پربھی عمل کیا، انہوں  نے تو آئی ایم ایف کے پاس جانےپر خود کشی کرنے کا اعلان کیا تھا، 22 سال جو باتیں کرتا رہا آج سوچ کر شرمندہ ہوتے ہوں گے ۔

خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ عمران خان کی باتوں سے لگتا ہے کہ وہ کافی ٹینشن کا شکار ہیں، عمران خان نے 6 ماہ کے دوران اپنے ارشادات کی نفی کے سوا کچھ نہیں کیا،عوام دوست ایجنڈا عمران خان کی اصلیت ہے،حکمرانوں کے طرز سے پارلیمنٹ اور ملک کو خطرہ ہے، حکمرانوں نے 6 ماہ کے دوران 1400 ارب کے نوٹ چھاپے، حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے خدشہ ہے کہ ہمارے دیرینہ دوست ممالک ناراض نا ہو جائیں، علاوہ ازیںسیاسی جماعتیں ہر وقت الیکشن کے لئے تیار ہیں۔