سندھ بھر میں 58 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے

سندھ بھر میں 58 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے


کراچی(24 نیوز)  سندھ بھر میں 58 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے،سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں، کل صبح آٹھ بجے دوبارہ بند ہوجائیں گے۔  پکوان سینٹرزاورگھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔ 

شہر قائد سمیت سندھ بھر میں 58 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال کردی گئی، عام شہری ہوں یا پھردہاڑی دارسی این جی اسٹیشنز پرسب کیلمبی قطاریں لگ گئیں،  گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے اورسلینڈرسے کھانا تیار ہونے کے بجائے پکوان سینٹرپرہورہاہے۔

پکوان سینٹرزپرکام کرنے والوں کاکہناہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے سلینڈرکے ذریعے کھانے کے آرڈرتیارکرنے پرمجبورہیں۔ فلنگ اسٹیشنز کے باہرقطارمیں کھڑےٹیکسی ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ روزگار بہت متاثرہورہا ہے، سارا منافع پٹرول کی مد میں چلا جاتا ہے۔سی این جی اسٹیشن پرلائن میں کھڑے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کوطویل عرصے کیلئے سی این جی بند نہ کرے بلکہ لوڈمینجمنٹ کرکے ہفتے میں ایک یا دو روز بندش کا فارمولا اپنایاجائے۔