پیسہ پاکستانی عوام کا،صحت کارڈ پر رنگ تحریک انصاف کےجھنڈے کا !!

پیسہ پاکستانی عوام کا،صحت کارڈ پر رنگ تحریک انصاف کےجھنڈے کا !!


اسلام آباد (24 نیوز) تحریک انصاف بھی نوازشریف شہبازشریف کے نقش قدم پر چل پڑی ۔ کل تک سرکاری اسکیموں پر ن لیگ کے جھنڈے اور تصویروں پر معترض تحریک انصاف نے صحت کارڈ کو پارٹی جھنڈے کے رنگ سے رنگ دیا۔

اسے کہتے ہیں ہیں میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو۔  کل تک نواز شریف اور شہباز شریف اس لیئے کپتان کے لیئے ہدف تنقید تھے کہ صحت مندپنجاب کے اشتہار جاری ہوتے تھے تو ان پر تصویر دونوں بھائیوں کی ہوتی تھی ۔ ویسے تو اب یہ کوئی نئی بات نہیں رہی مگر اب وزیرعظم بننے کے بعد عمران خا ن وُہی سب کُچھ کرہے ہیں کررہے جس پر کھبی وہ خود تنقیدکیا کرتے تھے۔ صحت کا رڈ منصوبہ سابق حکومت کا ہی تھا  مگر اب اس پر مُہرتحریک انصاف کی ہے۔ 

کارڈ پر علاج کیلئے رقم 7لاکھ بیس ہزار لکھی ہوئی صاف نظر آرہی ہےاور تحریک انصاف کے جھنڈے کا رنگ بھی ایسالگتا ہے کہ یہ رقم یا تو عمران خان اپنی جیب سے ادا کررہے ہیں یا تحریک انصاف کے فنڈ سے؟ پیسہ پاکستان کے عوام کا، رنگ تحریک انصاف کےجھنڈے کا۔ جناب ایسا کیوں؟  پاکستان کےجھنڈے کا رنگ کیوں نہیں؟