دبئی، وزیر اعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات

دبئی، وزیر اعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات


دبئی (24 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے دبئی میں جاری گورنمنٹ سمٹ کے دوران آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پیکج کے حوالے سے بات ہوئی۔ وزیراعظم سے وزیراعظم یو اے ای شیخ راشد بن محمد بن راشد المکتوم اور لبنانی ہم منصب سعدالحریری کی بھی ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مختلف شعبوں میں وسیع تر اشتراک، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دبئی میں باہمی تجربات سے استفادے کیلئے عالمی رہنماوں کی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کا انعقاد کیا گیا، سربراہ اجلاس میں 150 ملکوں سے عالمی رہنماوں، نمائندوں اور ماہرین شریک ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماوں کی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹن لیگارڈ سے ملاقات کی جس میں آئی ایم ایف پیکج کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر اعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو ملک کو آگے بڑھانے کیلئے اپنے وژن سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی سپورٹ پر سراہا اور کہا کہ موجودہ حکومت اداروں میں اصلاحات اور گڈ گورننس کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی اصلاحات کے لیے پالیسی اور باہمی معاہدے پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی سپورٹ کیلئے ساتھ ہے اور معیشت کی بہتری میں کردار ادا کرے گا۔ ملاقات کے بعد ایم ڈی آئی ایم ایف نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات اچھی رہی جس میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان کے ساتھ جاری مذاکرات اور پاکستان کی قرض پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کرسٹین لیگارڈ نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو قرض دینے کے لیے تیار ہے، پاکستان کی فیصلہ کن پالیسیاں معاشی استحکام لا سکتی ہیں، اصلاحات سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی، ان پالیسیوں سے معاشی شرح نمو بہتر ہوگی، غریب افراد کی بہتری پاکستان کی پہلی ترجیح ہے، گورننس کو بہتر کرنا پاکستان کا ایجنڈا ہے۔

وزیر اعظم سے لبنان کے وزیر اعظم سعدالحریری نے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم کی یہ ملاقاتیں دبئی میں جاری ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے دوران ہوئیں۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم یو اے ای شیخ راشد بن محمد بن راشد المکتوم کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں کا مختلف شعبوں میں وسیع تر اشتراک کی ضرورت پر زور دیا، ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچے تو ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے ایئرپورٹ پر ان کا اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین، مشیر ماحولیات امین اسلم، معاون خصوصی ذوالفقاربخاری سمیت دیگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer