کراچی والوں کیلئے بُری خبر ۔۔ کل بجلی بند رہے گی

کراچی والوں کیلئے بُری خبر ۔۔ کل بجلی بند رہے گی


کراچی(24 نیوز) موبائل فون چارج کرلیں، پانی کی ٹنکیاں فُل کرلیں، کپڑے استری کرلیں، کورنگی اور گلستان جوہر کے کئی علاقوں میں کل سارا دن بتی گل رہے گی۔

کراچی والو! ہوشیار، موبائل فون چارج کرلیں، پانی کی ٹنکیاں فُل کرلیں اور کپڑے استری کرلیں۔  کورنگی اور گلستان جوہر کے علاقوں میں کل صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کورنگی اور جوہر گرڈ اسٹیشنز میں ترقیاتی کام کے باعث متعلقہ علاقوں میں شٹ ڈاؤن ہوگا۔ متاثرہ علاقوں میں جمعہ گوٹھ، چشمہ گوٹھ، ابراہیم حیدری، آئی اسپتال، سوکوارٹرز، گلستان جوہر بلاک کے بلاکس، اسکیم تھرٹی تھری اور پہلوان گوٹھ کے علاقے شامل ہوں گے۔