پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری

پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری


اسلام آباد(24نیوز) پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں،دس دن میں کئی امریکی وفود کی اسلام آباد آمد اور اہم ملاقاتیں ہوئیں،ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سامنے اپنے اپنے مطالبات رکھ دئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعدپاک امریکہ تعلقات میں تنزلی آئی ہے، تعلقات میں بہتری کیلیے دونوں کے وفود کی اسلام آباد میں کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں،دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سامنے اپنے اپنے مطالبات رکھ دئے ہیں،مشترکہ کوششوں کے ذریعے متفقہ اہداف کے تعین پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ امریکی حکام کے وفود کے دورے رواں ماہ جاری رہیں گے۔

پاکستان نے امریکہ کے سامنے تین بڑے مطالبات رکھے ہیں ان میںافغان مہاجرین کی جلد از جلد وطن واپسی، بارڈر مینجمنٹ اور افغان حدود میں حکومتی عملداری یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے،دونوں ممالک کو تعلقات معمول پر آ جانے کیلیے پر امید ہیں۔

واضح رہے امریکی نے ٹرمپ حکومت کی نئی پالیس کے تحت پاکستان کی سکیورٹی کیلئے دی جانے والی امداد بند کردی ہے جس کا پاکستان میں بہت ردعمل پایا جاتا ہے۔