امید ہے زینب پر ظلم ڈھانے والوں نشان عبرت بھی بنایا جائے گا: مریم نواز

امید ہے زینب پر ظلم ڈھانے والوں نشان عبرت بھی بنایا جائے گا: مریم نواز


لاہور(24نیوز)مسلم لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ میں دعاگو ہوں اور امید کرتی ہوں کہ زینب پر ظلم ڈھانے والے نہ صرف پکڑے جائیں گے بلکہ انہیں نشان عبرت بھی بنایا جائے گا۔

معصوم زینب کے قتل پر سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا ، ہزاروں افراد نے انصاف کے لیے مہم چلا دی ہے جبکہ جسٹس فار ز ینت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے،مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے بھی ٹوئیٹ کیا ہے کہ میں دعاگو ہوں اور امید کرتی ہوں کہ زینب پر ظلم ڈھانے والے نہ صرف پکڑے جایں گے بلکہ انہیں نشان عبرت بھی بنایا جائے گا۔

واضح رہے پانچ جنوری کو ملزموں نے معصوم زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جس کی نعش قریبی چوک میں گندگی سے ملی،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آئی جی نے نوٹس لے لیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں :