علامہ اقبال ائیرپورٹ پر غیر ملکی خاتون سے کروڑوں روپے کی 9 کلو ہیروئن برآمد

علامہ اقبال ائیرپورٹ پر غیر ملکی خاتون سے کروڑوں روپے کی 9 کلو ہیروئن برآمد


لاہور (24نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کے دوران غیر ملکی خاتون سے کروڑوں روپے مالیت کی 9 کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون لاہور سے ابوظہبی جا رہی تھی جس نے ائیرپورٹ پر 2 چیکنگ کاﺅنٹرز کو کامیابی سے پار کر لیا تاہم جب وہ کسٹم کاﺅنٹر پر پہنچی اور جامع تلاشی لی گئی تو 9 کلوہیروئن برآمد ہوئی جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 9 کروڑ روپے تک بنتی ہے۔

خاتون سے ہیروئن برآمد ہونے کے بعد اے این ایف اور کسٹم حکام میں بحث و مباحثہ بھی ہوا کیونکہ دونوں خاتون کو اپنی تحویل میں لینا چاہتے تھے تاہم باہمی رضامندی کے بعد کسٹم حکام نے خاتون کو حراست میں لے لیا اور کسٹم آفس منتقل کر دیا گیا جہاں اس سے مزید تفتیش کی گئی۔