کراچی میں گاڑی پر فائرنگ ,نوجوان جاں بحق


کراچی (24نیوز) گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ ساحل تھانہ میں درج کرلیا گیا، فائرنگ سے بلوچستان کے علاقے چاغی سے تعلق رکھنے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا .

تفصیلات کے مطابق22 سالہ عمران بخش نامی نوجوان اپنے چچا رضا کے ساتھ گاڑی میں سوار تھا۔ 2 گاڑیوں میں سوار ملزمان نے تعاقب کرکے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ لیکن گاڑی میں موجود چچا رضا محفوظ رہا۔جبکہ گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ ساحل میں درج کرلیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول کے رشتہ دار مہران کی مدیت میں درج کیا گیا۔ جس میں 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ نامزد ملزمان مقتول عمران کے رشتہ دار ہیں۔