سوائن فلو سے بچاو کیلئے اسپتالوں میں احتیاطی تدابیر جاری


لاہور (24نیوز) سوائن فلو کے سر گرم ہوتے ہی اسپتالوں میں احتیاتی تدابیر جاری کر دی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،بیشتر ٹیچنگ ہسپتالوں میں کاؤنٹر بھی مختص کر دیئے گئے  جبکہ 

سروس ہپستال میں 15 بیڈز پر مشتمل وارڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے تا کہ آنے والے مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں جبکہ لاہور میں 14 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں ۔

آنے والے مریضوں کو ٹیمی فلو کے نام سے دوائیاں دی جارہی ہیں تاکہ ان کی حفاظت کی جا سکے،اسپتال کے تمام عملے کی خاص ویکسینیشن بھی کی جارہی ہے، ماسک اور دستانے بھی مہیا کئے گئے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں: