لاڑکانہ میں پیر تقی شاہ جیلانی کے عرس کی تقریبات جاری


لاڑکانہ (24نیوز)سندھ کی سرزمین بھی صوفی برزگوں سے زرخیز ہے، لاڑکانہ میں پیر تقی شاہ جیلانی کی عرس کی تقریبات جاری،بڑی تعداد میں عقیدت مند حاضری کیلئے وہاں پہنچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کےثقافتی ورثہ موئنجودڑو کے قریب باڈہ نامی شہر میں پیر تقی شاہ جیلانی کا مزار موجود ہے۔ جہاں روحانی بزرگ کے سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں۔عقیدت مند چادر چڑھانے اور مہندی کی رسوم ادا کرتے ہیں جبکہ وہاں موجود صوفیانہ کلام نے زائرین پر وجد طاری کر دیا۔

سندھ کا ثقافتی کھیل ملھ ملاکھڑا بھی عرس کی تقریبات کا حصہ ہے۔ اکھاڑے میں پہلوانوں نے زور آزمائی کی۔جیتنے والے پہلوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔