ٹرمپ انتظامیہ کی ہوا نکل گئی ,صلح صفائی کےلئے امریکی وفود کی کوشش


اسلام آباد(24نیوز) ٹرمپ انتظامیہ کے غبارے سے ہوا نکل گئی،   امریکی صدر پاکستان کو دھمکانے میں ناکام ہوگئے،صلح صفائی کےلئے امریکی وفود کی لائن لگ گئی،پاکستان نے تعلقات معمول پر لانے کیلئے 3 شرائط پیش کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد امریکی حکام کی پاکستان کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ 10 روز میں امریکی وفود کی اسلام آباد آمد جاری ہے۔پاکستان نے تعلقات میں بہتری کیلئے3 شرائط پیش کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکہ کے سیاسی ،سفارتی اورعسکری رابطوں کے جواب میں پاکستان نے جو شرائط پیش کی ہیں۔ان میں افغان مہاجرین کی جلد از جلد واپسی سرفہرست ہے۔ بارڈرمنیجمنٹ اورافغان حدود میں حکومتی عملداری یقینی بنانےکا بھی مطالبہ کیاگیا۔ امریکی وفود سے ملاقاتوں میں متفقہ اہداف کے تعین پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اعلی امریکی حکام کے دورے رواں ماہ بھی جاری رہیں گے۔