سپریم کورٹ جسٹس گلزار کے بیٹے کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ، وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا


کراچی(24نیوز) علاقہ کورنگی میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار کے بیٹے کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ، وزیرداخلہ نے نوٹس لے لیا، مشکوک افراد پر گارڈ کی فائرنگ سے ملزمان بھاگ نکلے۔

تفصیلات کے مطابق ویٹا چورنگی پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد کے بیٹے سعد گلزاردفتر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر ملزمان کو بندوق نکالتے دیکھا۔   جس پر سعد گلزار کے گارڈ نے بروقت ایکشن لیا اور مشکوک افراد پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے خوفزدہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے.

پولیس کسے مطابق ملزمان نے جوابی فائرنگ نہیں کی۔جبکہ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لے لیااور ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔