جے ڈبلیو ڈی والے پلان لائیں ورنہ بندملیں کھول دونگا،چیف جسٹس


اسلام آباد(24نیوز) شریف برادران کی شوگر ملوں کی منتقلی سےمتعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امنتاع کی درخواست مسترد کردی، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے،کل تک جے ڈبلیو ڈی والے پلان لائیں ورنہ بند شوگر ملیں کھول دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکن بنچ نے شریف برادران شوگر ملز کیس میں کسانوں کی فریق بننے کی درخواستیں منظور کرلیں ہیں جبکہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔ عدالت نے حسیب وقاص اور اتفاق شوگر ملز کی منتقلی روکنے کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

چیف جسٹس نےواضح کیا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے۔ کیا سارا گنا جے ڈبلیوڈی اٹھانے کےلیے تیار ہے؟معاملے پر کیوں نہ جہانگیر ترین کو بلا لیں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ معاملے پر فی الحال حکم امتناعی نہیں دینگے۔