طاہرالقادری کا زینب کے قاتلوں کی گرفتاری تک قصور میں قیام کا فیصلہ


قصور (24 نیوز)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 7 سالہ زینب کے قاتل کی گرفتاری تک قصور میں قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق 7 سالہ زینب کے والد عوامی تحریک کے ملازم ہیں اور بچی کی نماز جنازہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ادا کی،عوامی تحریک کے سربراہ نے اعلان کیا کہ وہ معصوم بچی کے قاتل کی گرفتاری تک قصور میں کریں گے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلائے بغیر نہیں جائیں گے۔

ننھی زینب کی نمازجنازہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پڑھائی، کسی بھی حکومتی شخصیت نے شرکت نہ کی، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کو بے دردی سے قتل کیا گیا، بچی کے قاتلوں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے۔

ویڈیو دیکھیں :