اسلام آباد میں درس و تدریس کا سلسلہ مسلسل بدنظمی کا شکار


اسلام آباد (24نیوز) شہر اقتدار میں تعلیم و تدریس کا سلسلہ مسلسل بد انتظامی اور بد نظمی کا شکار ، کہیں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں تو کہیں طلبہ اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کئی روز سے وفاقی دارلحکومت کے مختلف تعلیمی اداروں میں احتجاج کی لہر چل نکلی ہے، لیکن حکمرانوں کے کان ہیں کہ ان پر جوں تک نہیں رینگتی، محکمہ تعلیم کے ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مستقل نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج پر ہیں۔

کالج انتظامیہ کے اقدامات خلاف ایچ نائین کالج کے طلبہ سڑکوں پر آگئے، مسلئہ کے حل کی یقین دہانی کیلئے کالج کے پرنسپل کو خود باہر آنا پڑا,وفاقی اردو یونیورسٹی کی شعبہ انجینرنگ کے طالب علم بھی کئی روز سے ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں، لیکن احتجاج بھی مسئلے کے حل کیلئے سود مند ثابت نہ ہوسکا۔