ریجنل بیوروز میں شکایت کےلیے کھلی کچہری لگانے کافیصلہ

ریجنل بیوروز میں شکایت کےلیے کھلی کچہری لگانے کافیصلہ


اسلام آباد(24نیوز) چیئرمین نیب نے ریجنل بیوروز میں بھی شکایت کےلیے کھلی کچہری لگانے کافیصلہ کر لیا،متعلقہ ڈی جیز ہر ماہ کی آخری جمعرات کو شکایات سنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نےریجنل بیوروز میں متعلقہ ڈی جیز کوعوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات سننے کی ہدایت کر دی ہے۔ ہدایت کے مطابق ہر درخواست دہندہ کو اسکی درخواست سےمتعلق تحریری طور پر آگاہ کیا جائے اورشکایات کنندگان کی عزت نفس کا بھی خیال رکھا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ماہ سے ہرمہینے کی آخری جمعرات کو چیئرمین نیب نے شکایات مقررہ وقت سے 5 گھنٹے زیادہ وقت میں سنیں گئے۔