لالہ موسیٰ کے میاں جی کی دال ، آپ کھائے بغیر نہیں رہ پائیں گے

لالہ موسیٰ کے میاں جی کی دال ، آپ کھائے بغیر نہیں رہ پائیں گے


گوجرانوالہ (24نیوز)پاکستان کے مشہور کھابوں کا ذکر کیا جائے اور لالہ موسیٰ میں میاں جی کے ہوٹل کی دال کا ذکر نہ ہو تو یہ میاں جی سے زیادتی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مشہور کھانوں کا ذکر کیا جائے، تو اس میں ایک نام لالہ موسی کے مشہور ہوٹل میاں جی کی دال کا نام بھی آتا ہے،جو لوگ لاہور سے راولپنڈی جی ٹی روڈ پر سفر کرتے ہیں وہ میاں جی کے ہوٹل کی دال کھائے بغیر نہیں رہتے، میاں جی کے ہوٹل پر بننے والی دال کا اپنا ہی ایک مخصوص ذائقہ ہے۔
بچے بڑے بوڑھے اور خواتین سب اس ذائقے کے دیوانے ہیں، دوست احباب جب بھی کہیں اکٹھے ہوں تو دال کھانے میاں جی کے ہوٹل پہنچ جاتے ہیں۔
ہوٹل میں بننے والی چنے کی دال میں دو سے تین دالیں اور بھی ملائی جاتی ہیں، دال کی تیاری کیلئے خالص دیسی گھی استعمال ہوتا ہے، دیسی گھی کے استعمال سے دال بھی گوشت کا مزا دینے لگتی ہے۔
طبی ماہرین یوں تو بازار کے کھانوں سے اجتناب کا مشورہ دیتے ہیں، لیکن میاں جی کے ہوٹل کی دال کھائے بغیر نہیں بن پڑتا۔