کنگنا رناوت نے اپنا کیرئیر بچانے کیلئے عامر خان سے مدد مانگ لی

کنگنا رناوت نے اپنا کیرئیر بچانے کیلئے عامر خان سے مدد مانگ لی


ممبئی (24نیوز ) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنا کیرئیر بچانے کیلئے عامر خان سے مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق تنازعات میں الجھے رہنے سے جہاں کنگنا کی فلموں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے وہیں بالی ووڈ انڈسٹری میں ان کا بائیکاٹ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے انہیں کسی بھی تقریب میں مدعو نہیں کیا جاتا۔ کنگنا رناوت نے ماضی میں کسی بھی بالی ووڈ خان کیساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا اور ساتھ ہی سلمان خان کے ساتھ فلم کی پیشکش بھی ٹھکرادی تھی، تنازعات کے باعث انہیں اپنے قریبی دوست بھی چھوڑنے لگے ہیں جس پر پریشان ہو کر انہوں نے عامر خان سے رجوع کیا،دوسری جانب عامر خان بھی اس ساری صورتحال سے نکلنے کیلئے کنگنا رناوت کی رہنمائی کر رہے ہیں۔