سہارا کے ریگزار میں برفباری سے جنگل میں منگل ہو گیا


ویب ڈیسک(24نیوز) سہارا کے ریگستان میں برفباری سے ریگزار خوبصورتی کی انتہا کو پہنچ گیا،منظر برف کی چادر پیش کرنے لگا، عظیم صحرا میں برفباری کا منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جنگل میں منگل کا محاورہ تو سنا ہی ہوگا، لیکن صحرا میں برف کبھی دیکھی نہ سنی ہو گی،صحرا عظیم سہارا میں معجزہ ہو چکا ہے، جہاں برف باری ہوئی ہے، تمام منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا ہے۔

سرخی مائل ریت پر سفید دھنکی ہوئی برف کا دلفریب منظر کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا گیا ہے، سہارا میں یہ منظر 40 سال پہلے بھی دیکھا گیا تھا مگر محفوظ نہ ہوسکا۔