اسلام آباد، وفاقی اردو یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار کی من مانیاں

اسلام آباد، وفاقی اردو یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار کی من مانیاں


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس و فنون اسلام آباد کیمپس کی انتظامیہ سراپا احتجاج، ایڈیشنل رجسٹرار کے جرائم کی فہرست مرتب کر لی گی، انتظامیہ کے جھگڑوں میں طلبہ کا تدریسی عمل معطل ہوکر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار شاہ جی محمد کے اختیارات سے تجاوز کرنے پر وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے ملازمین سراپا احتجاج ہوگئے۔ ڈرائیور کو بغیر وجہ بتائے معطل کرنے پر یونیورسٹی ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کر دیا گیا۔ ملازمین نے ایڈیشنل رجسٹرار پر الزام عائد کیا ہے کہ شاہ جی محمد نے اختیارات سے تجاوز کرنا عادت بنا لی ہے۔

طلبا کا کہنا ہے کہ انتظامی افسروں کی لڑائی میں نقصان صرف طلبہ و طالبات کا ہورہا ہے۔ طلبہ انتظامیہ سے معاملات جلد حل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔4 سال سے جامعہ میں کوئی مستقل وائس چانسلر بھی مقرر نہیں ہوا۔