لہنگا خواتین کا پسندیدہ لباس،یہ تیارکیسے ہوتا ہے؟

لہنگا خواتین کا پسندیدہ لباس،یہ تیارکیسے ہوتا ہے؟


گوجرانوالہ(24نیوز)شادی بیاہ ہو یا کوئی بھی تقریب اس میں خواتین جب تک بنارسی جوڑا نہ پہن لیں تو ان کا حسن ادھورا رہتا ہے اسی لئے سب لڑکیا ں ہوں یا خواتین مارکیٹوں سے نت نئے ڈیزائن کے عروسی جوڑے خریدتی ہیں یہ عروسی ملبوسات بنتے کہاں اور کیسے ہیں بتا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ تمام کاریگر بڑی توجہ اور مہارت سے کڑہائی کے کام میں مصروف ہیں پہلے چھپائی کئے ہوئے کپڑے پر آر کی مدد سے ریشمی دھاگے سے ہاشیہ سا بنا لیتے ہیں پھر اس میں نقشی ،کورا اور مختلف نگ وغیرہ لگا کر ڈیزائن مکمل کرتے ہیں۔

کاریگر ایک فراک تقریبا دو دن میں مکمل کرتا ہے اس میں ناصرف فراک بلکہ ، لہنگا ،میگسی ،قمیض اور ویلوٹ پر کشیدہ کاری کی جاتی ہے ان کا کہنا ہے کہ دوکاندار یا خواتین انہیں جو ڈیزائن دیتی ہیں اس میں وہ کپڑا دیتی ہیں باقی تما م سامان وہ خود اپنی طرف سے لگاتے ہیں۔

کاریگروں کا کہنا ہے کہ دلہنوں کے ارمانوں کے اس جوڑے کی مزدوری صرف 5 ہزار ملتی ہے جبکہ دوکاندار دگنے داموں سے اسے بیچتے ہیں۔