اے ڈی خواجہ کی چھٹی، نئے آئی جی سندھ کا نام سامنے آگیا


کراچی (24 نیوز) اے ڈی خواجہ کی چھٹی ہوگئی، نئے آئی جی سندھ کا نام سامنے آگیا، سردار عبدالمجید دستی کو سندھ کا سپہ سالار تعینات کردیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری بھی دے دی گئی۔

وفاقی حکومت نے اے ڈی خواجہ کی چھٹی کردی، سردار عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی سندھ نامزد کردیا۔ وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کی منظوری بھی دے دی۔

سندھ پولیس کے نئے سپہ سالار سردار عبدالمجید دستی کا نام بطور آئی جی کے لئے کئی بار سندھ حکومت کی جانب سے تجویز کیا گیا۔ سردار عبدالمجید دستی انیس سو پچیاسی سے محکمہ پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل ان کے پاس ایڈیشنل آئی جی سندھ، برائے ریسرچ ڈویلپمنٹ انسکیکشن اینڈ انکوائریز کا چارج تھا۔

ماضی میں سردار عبدالمجید ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ سندھ، ڈی آئی جی لاڑؑکانہ زون، ڈی آئی جی ویسٹ کراچی، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی ایڈمن، ایس ایس پی ایسٹ، ویسٹ، ساوتھ، سینٹرل اور ملیر کراچی بھی رہ چکے ہیں۔