آرمی چیف، چیف جسٹس زینب کے قاتلوں کو عبرت کا نشانہ بنائیں: والد


لاہور (24 نیوز) زینب کے والد نے کہا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری تک بیٹی کی تدفین نہیں کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد نے کہا کہ قصور میں زینب کے قتل سے پہلے بھی بہت سے واقعے ہوئے چکے تھے اگر ملزمان کو پہلے ہی سزا دی جاتی تو آج ایسا سانحہ پیش نہ آتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے فوری اقدام پر ان کا شکرگزار ہوں۔ آرمی چیف اور چیف جسٹس 24 گھنٹوں میں ملزمان کو عبرت کا نشانہ بنائیں تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہو۔

زینب کے والد نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسی نے بھی اس حوالے سے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا۔

واضح رہے کہ زینب کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔