عمران خان،جہانگیر ترین مقتول زینب کے اہلخانہ سے تعزیت کرنے کل قصورجائیں گے

عمران خان،جہانگیر ترین مقتول زینب کے اہلخانہ سے تعزیت کرنے کل قصورجائیں گے


لاہور (24 نیوز) پی ٹی آئی کا قصور کے سانحہ پر سخت رد عمل کا فیصلہ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سینئر رہنما جہانگیر ترین کل  ایک روزہ دورے پرقصور جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان زنیب کے گھر والوں سے ملاقات کریں گے اور پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کریں گے۔

 تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر علیم خان نے عمران خان کے قصور دورے کے حوالے سے ضلعی رہنماؤں کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں ۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے قصور کے دلخراش سانحہ پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلخراش سانحہ پر ساری قوم سوگوار ہے۔  عمران خان اظہار ہمدردی کیلئے قصورجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلی پھر بے نقاب ہو گئی۔ عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھنے والے انجام سے بچ نہیں سکیں گے۔