اسلام آباد: وفاقی جامعہ اردو کے ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف ملازمین کا احتجاج


اسلام آباد (24 نیوز) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس و فنون اسلام آباد کیمپس کی انتظامیہ سراپا احتجاج ، ایڈیشنل رجسٹرار کے جرائم کی فہرست مرتب، انتظامیہ کے جھگڑوں میں طلبہ کا تدریسی عمل معطل ہوکر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار شاہ جی محمد کے اختیارات سے تجاوز کرنے پر وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے ملازمین ہوئے سراپا احتجاج ہو گئے۔ ڈرائیور کو بغیر وجہ بتائے معطل کرنے پر یونیورسٹی ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کر دیا گیا۔

ملازمین نے ایڈیشنل رجسٹرار پر الزام عائد کیا ہے کہ شاہ جی محمد نے اختیارات سے تجاوز کرنا عادت بنا لی ہے۔ انتظامی افسروں کی لڑائی میں نقصان صرف طلبہ و طالبات کا ہورہا ہے۔ طلبہ انتظامیہ سے معاملات جلد حل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

24 نیوز کے مطابق معاملہ حل ہوتا نظر نہ آیا تو پولیس طلب کرلی گئی لیکن حاصل کچھ نہ ہوا۔ چار سال سے جامعہ میں کوئی مستقل وائس چانسلر بھی مقرر نہیں ہوا۔