پیرپگارا شاہ مردان کی آج برسی ۔۔

پیرپگارا شاہ مردان کی آج برسی ۔۔


کراچی (24 نیوز) پاکستانی سیاست میں نئی اصطلاحات کےموجد اور پاک وہند میں لاکھوں مریدوں کے پیشوا فرسٹ کلاس کرکٹر  پیرپگارا شاہ مردان شاہ کی آج برسی منائی جارہی ہے۔

حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا شاہ مردان شاہ پاکستانی سیاست کاایسامنفرد کردار جو پنڈی سے پیرگوٹھ تک طاقت کےمراکز میں یکساں مقبول تھے، وہ فرسٹ کلاس کرکٹر،  ولایت سےتعلیم یافتہ اور برصغیرمیں لاکھوں مریدوں کےپیر شاہ مردان شاہ کاعکس ہرمنظرمیں نمایاں تھا۔ پیرپگاراشاہ مردان شاہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑے مگر ہارگئےسینیٹ میں گئےتوکبھی تقریرنہیں کی مگر حصول اقتدار کاکوئی دروازہ کنگری ہاؤس جائےبغیرنہیں کھلتاتھا،  منفرد لب ولہجے اور سیاسی اصطلاحات کےبانی شاہ مردان شاہ پیرپگارا ریس کورس کو اپنی پارلیمنٹ کہتے تھےنفرتوں اور دشمنی کی طرز سیاست کےمخالف بچیوں کی تعلیم پر سب سےزیادہ زور دیتے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer