امریکی صدر اور ڈیموکریٹک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی

امریکی صدر اور ڈیموکریٹک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی


واشنگٹن(24نیوز) امریکی صدر وائٹ ہاؤس میں شٹ ڈاؤن پر اپنے ہی بلائے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے ، امریکی صدر اور ڈیموکریٹ رہنماؤں کے درمیان اجلاس جاری تھا کہ بحث مباحثے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اچانک اٹھے اور باہر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اپنے ہی بلائے اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے، اجلاس میں اسوقت کافی تناؤ آیا جب ڈیموکریٹ رہنماؤں نے میکسیکو سرحد پر دیوار بنانےکےلیےفنڈز کو ایک مرتبہ پھر مسترد کر دیا، جس پرامریکی صدر اچانک اٹھے اور باہر چلے گئے، ان کےواک آؤٹ کے بعد ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ایک بار پھر  صدر ٹرمپ نے غصے کا اظہارکیااور باہر نکل گئے،اسپیکر نینسی پلوسی کاکہناتھا کہ ہمارے پاس بھی سرحد کی حفاظت کا اس سے بہتر منصوبہ ہے لیکن دیوار کی تعمیر جیسا نہیں۔

ڈیموکریٹس رہنماؤں کا کہنا  تھاکہ تارکین وطن کو سرحد عبور کرنے سے روکنے کے لیے جدید ترین نگرانی کے نظام کو نافذ کیا جا سکتا ہے، اسکے بعد امریکی صدر کا ایک ٹوئٹ آیا جس میں انہوں نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ میں ڈیموکریٹ قائد، چَک شومر کے ساتھ اپنی مختصر بات چیت کووقت کا ضیاع قرار دیا،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے پوچھا اگر وہ 19 روزہ جزوی حکومتی بندش کو ختم کرنے پر اتفاق کریں تو وہ سرحد پر دیوار کی تعمیر یا اسٹیل کی رکاؤٹ کی منظوری دیں گے،  اگر اگلے 30 دِنوں کے دوران سرحدی سیکیورٹی پر مذاکرات کیے جاتے ہیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER