العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل ہوگی یا ختم؟؟سماعت مقرر

العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل ہوگی یا ختم؟؟سماعت مقرر


اسلام آباد( 24نیوز ) العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل ہوگی یا ختم؟؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل اورسزامعطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی،جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس سے کازلسٹ جاری کردی گئی،21 جنوری کو سماعت ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا،جسٹس محسن اختر کیانی بھی ڈویڑن بنچ کا حصہ ہوں گے۔مجرم نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف مرکزی اپیل کا فیصلہ آنے تک ضمانت کی استدعا کررکھی ہے۔

نیب نے بھی نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا میں اضافے کے لیے 2 اپیلیں دائر کی ہیں جنہیں ابھی تک سماعت کیلئے مقررنہیں کیا گیا۔