شریف فیملی کی جیل میں بیٹھک، مریم نواز کی فیملی سمیت اَبو سے ملاقات



لاہور( 24نیوز ) کوٹ لکھپ جیل میں قید نواز شریف نے بیٹی مریم نوازسے بے بسی کا اظہار کردیا،ملاقات کے دوران جیل میں سہولیات نہ ملنے کا شکوہ کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ان کی بیٹی مریم نواز ،والدہ شمیم،بھتیجے حمزہ شہباز ،ترجمان(ن)لیگ مریم اورنگزیب ان کی والدہ ایم پی اے زیب النساء،مصدق ملک،مشاہد اللہ خان، خواجہ آصف، رانا ثناءاللہ، ملک ندیم کامران، منشاءاللہ بٹ، عثمان ابراہیم، ماجد ظہور اور دیگر نے ملاقات کی، مریم نواز اپنے والد کیلئے گھر کا کھانا بھی لے آئیں،نواز شریف نے اپنی بیٹی سے جیل انتظامیہ کے بارے میں گلے شکوے بھی کیے،سہولیات نہ ملنے پر بے بسی کا اظہار کیا،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کاگلہ خراب ہے انہیں بخارنہیں ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جیل میں ساتھیوں سے اظہارخیال کرتے ہو ئے کہا کہ این آر او کی باتیں کرنے والوں سے پوچھیں، کہاں گیا این آر او؟کس نے لیا این آر او؟لیگی قائد نے ٹی وی نہ ملنے کا بھی شکوہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ پڑھنے کو صرف ایک اخبار دیا جاتا ہے باربار پڑھ کر بور ہوجاتا ہوں، ہیٹر ہے مگر گیس نہیں، بجلی ہے مگر وولٹیج کم، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کیے جانے والے ترقیاتی کام بھی ختم کیے جا رہے ہیں۔

واضح اسلام آباد احتساب عدالت نے 24دسمبر 2018 کوسابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سات سال کی قید اور ڈھائی کروڑ ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer