بلاول بھٹو،مراد شاہ کے نام ای سی ایل میں رہینگے

بلاول بھٹو،مراد شاہ کے نام ای سی ایل میں رہینگے


اسلام آباد( 24نیوز ) بلاول بھٹو،مراد شاہ کے نام ای سی ایل میں رہینگے،وفاقی کابینہ نے دونوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ فی الوقت موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے طویل اجلاس کے دوران 26 نکاتی ایجنڈا زیرغور آیا، اس موقع پر ای سی ایل میں شامل 172 افراد کے نام کا جائزہ لینے والی خصوصی کمیٹی نے اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کی،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ارکان نے رائے دی کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام فی الوقت ای سی ایل سے نہ نکالا جائے اور اس معاملے پر سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ آئندہ اجلاس میں دوبارہ زیر غور آئے گا۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو کو معصوم قرار دیتے ہوئے ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا تھا۔