تحریک انصاف کے 18 خفیہ بینک اکائونٹس کا انکشاف



کراچی( 24نیوز ) تحریک انصاف کے ملک بھر میں 18 خفیہ بینک اکائونٹس استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، تحریک انصاف نے معاملہ چھپایا لیکن سٹیٹ بینک نے واضح کردیا۔

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ کیس میں سٹیٹ بینک نے رپورٹ جمع کرا دی ہے، تحریک انصاف کے اکائونٹس کے بارے میں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک کے مختلف شہروں میں کل 26 بینک اکائونٹس ہیں لیکن الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی معلومات میں پارٹی نے صرف 8 کے بارے میں بتایا ۔

ان معلومات کے ساتھ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے صداقت اور درستگی کا سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے جو جمع کرانا ہر جماعت کے سربراہ کے لیے قانونی طور پر لازم ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان غیر قانونی اکائونٹس کی تفصیلات اور ان کی منی ٹریل وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسما عیل سمیت پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں کے لیے قانونی خطرے کا باعث بن سکتی ہیں کیوں کہ وہ ان اکائونٹس کے مرکزی یا شریک دستخط کنندہ بھی ہیں۔

یہ 18بینک اکائونٹس جعلی یا غیر قانونی اکائونٹس کےذمرے میں آتے ہیں،کیوں کہ پی ٹی آئی نے انہیں قانون کے تحت سالانہ آڈٹ رپورٹ میں ظاہر نہیں کیا، ان میں سے 2 اکائونٹس کراچی جبکہ ایک ایک پشاور میں ھے-

اظہر تھراج

Senior Content Writer