"اپوزیشن لیڈرکیخلاف انکوائری ہو سکتی ہےتو وزیراعظم کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں"


لاہور(24نیوز)  چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کیخلاف انکوائری سے انکی تذلیل نہیں بلکہ عزت میں اضافہ ہوا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال نےفیروزپورسٹی کیس میں متاثرین کوچیک تقسیم کرنےکی تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین نےمتاثرین میں 59 کروڑتقسیم کیے۔چیئرمین نیب کاکہناتھاکہ تمام چینلزکی ہیڈلائنزمیں تھاکہ وزیراعظم کیخلاف کیس نیب نےلگادیا۔اس میں وزیراعظم کاوقارمجروح نہیں ہوا بلکہ انکی عزت میں اضافہ ہے۔احتساب سب کیلئےکانعرہ عمران خان نےلگایا۔اسی وژن کےمطابق ہی کام ہو رہا ہے۔ جب اپوزیشن لیڈرکیخلاف انکوائری ہو سکتی ہےتووزیراعظم کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں۔ملک میں قانون کی بالا دستی پر چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت ججز کے کردار پرانکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پر حزب اقتدار کو کبھی بالا دستی نہیں دی۔اپوزیشن کوتھوڑا سابا ذوق ہونےکی ضرورت ہے۔ نیب کومنشابم نہیں کہناچاہیے،کرپشن کےخاتمہ کیلئے نیب نائٹروجن بم اورہائیڈروجن بم ضرور ہیں۔

ڈی جی نیب شہزادسلیم نے کہانیب کی ٹیم نے فیروزپورسٹی میں اربوں کی ریکوری کی۔ 21سولوگوں کوبلایاگیاجن کوکل رقم کا33 فیصد دیاہے۔ چندماہ میں 2ارب 20کروڑمتاثرین کےحوالےکردیں گے۔ 

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔