ملکہ کوہسار مری کے عاشق ہوجائیں ہوشیار خبردار!

ملکہ کوہسار مری کے عاشق ہوجائیں ہوشیار خبردار!


مری (24نیوز) ملکہ کوہسار مری سے محبت کرنے والے سیاح ہو جائیں تیار اور ہوشیار, برفباری ہونے والی ہے، گاڑی ضرور لے جائیں لیکن برفیلے سفر کے لیے اچھی تیاری کے ساتھ جائیں، برفباری کے دوران کیسے ڈرائیونگ کرنی ہے کون سی چیزیں ساتھ لازمی لے کر جانی ہیں؟

محکمہ موسمیات نےسیاحوں کومری میں شدید برفباری کی نویدسنادی ہے۔موٹروے پولیس کے آفتاب خان کا کہنا ہے مری جانے والے سیاح پر لطف سفر کے کے لیے گاڑی میں رسی ٹو چین ساتھ ضرور رکھیں اور آئل ٹینکربھی لازمی فل کروا کے جائیں کہ کہیں رش میں پھنسی گاڑی بندہی نہ ہوجائے۔برفباری کے دوران سڑکوں پر پھسلن بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ ایسے حالات میں ڈرائیونگ کیسے کی جائے؟دلچسپ ٹیکنیک آپ کومشکل سےبچاسکتی ہے۔

موٹر وے پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ ملکہ کوہسار مری میں کم از کم صرف 5 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کی ہی گنجائش ہے۔اس لیے سیاح راستوں میں سیلفیاں بنانے سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔