نوجوان نے آئی فون خریدنے کیلئے گردا بیچ دیا

نوجوان نے آئی فون خریدنے کیلئے گردا بیچ دیا


(24نیوز) چین میں 17 سالہ نوجوان نے آئی فون خریدنے کے لئے اپنا گردا بیچ دیا، گردہ نکلوانے کے بعد گردوں کی بیماری میں مبتلا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان نے 2011 میں آئی فون کی چاہ میں اپنا گردا بیچا۔ نوجوان نے انسانی اعضاء کے اسمگلر کو 3200 ڈالر میں اپنا گردا بیچا۔ جس کے بعد  اب وہ 8 سال سے ڈائلیسِس مشین سے اپنا خون صاف کروارہا ہے۔

 گردہ فروش اسمگلر نے متاثرہ نوجوان کو  یقین دلایا تھا کہ وہ ایک گردے پر زندہ رہ سکتا ہے جس پر نوجوان گردہ بیچنے پر راضی ہوگیا تھا جس کے بعد اسےغیرقانونی آپریشن تھیٹر میں جہاں صفائی کا انتظام نہ تھا، آپریشن کیا گیا  اور اس کے زخم میں انفیکشن ہوگیا ۔انفیکشن پھیلنے کی وجہ سے نوجوان ڈایلیسس کا شکار ہوگیا ہے اور اب وہ مستقل طور پر معذور ہوچکا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔