بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کا انکشاف

بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کا انکشاف


دہلی(24نیوز) سرجیکل اسٹرائیک کی بھڑکیں مارنے والی بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کے بڑھتے رحجان پر جب بھارتی آرمی چیف بپن راوت سے سوال کیا گیا تو وہ بوکھلا گئے،  بوکھلاہت کے شکار بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ اس شرمناک کام کا چٹھا بھارتی خفیہ ایجنسی  کے خفیہ خط نے کھولا۔ ڈائریکٹر بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کی جانب سے ڈائریکٹریٹ آف ملٹری انٹیلی جنس کو لکھے گئے خط میں انکشاف کیا گیا تھا  کہ بھارتی فوجیوں میں ہم جنس پرستی میں اضافہ ہورہا ہے۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔