فٹبال کے ستارے پاک سر زمین پر اتر آئے

فٹبال کے ستارے پاک سر زمین پر اتر آئے


لاہور(24نیوز) فٹبال اسٹارز کاکا اورفیگونےاپنی آمدسے لاہورمیں چارچاندلگادیئے،شاپنگ مال پہنچنےپرزندہ دلان لاہور نےپرتپاک استقبال کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے کراچی میں بھی تقریب میں شرکت کی۔

فٹبال کے ستارے پاک سرزمین پر اترآئے، فٹبال دنیا کے بڑے نام کاکا اور فیگو کی لاہور میں چمک دمک، برازیلین فٹبال اسٹار کاکا اور پرتگال کے لوئس فیگو لاہور کے شاپنگ مال پہنچے تو زندہ دلان لاہور نے شاندار استقبال کیا۔شائقین فٹبال اسٹارز کے ساتھ سیلفیاں بنانے کیلئے ٹوٹ پڑے۔کاکا کا کہنا تھا کہ لاہوریوں نےبھرپوراندازمیں خوش آمدیدکہا۔

اس سے پہلے کاکا اور لوئس فیگو کراچی پہنچے جہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں دونوں کو روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی گئی۔ لوئس فیگو کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئیں ہیں مگر جانتے ہیں یہاں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

برازیلین فٹبالر کاکا نے کہا پرامید ہوں کہ پاکستان اگلے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔