ایران پر حملہ،امریکی ایوان نے ٹرمپ کے ہاتھ باندھ دئیے

ایران پر حملہ،امریکی ایوان نے ٹرمپ کے ہاتھ باندھ دئیے


واشنگٹن(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی جنرل کو نشانہ بنانے کے بعد مصیبت میں پھنس گئے،امریکی ایوان نمائندگان نے ایران میں مزید حملے روکنے کا   ڈیموکریٹس کا بل منظور کرلیا ۔

ایوان نمائندگان میں 194 کے مقابلے میں بل کو 224 ووٹوں سے منظور کیا گیا، 3 ری پبلکنز نے بل کا ساتھ اور 8 ڈیموکریٹس نے اس کی مخالفت کی جب کہ بل اگلے ہفتے سینیٹ میں بھیجےجانےکاامکان ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بل کی منظوری کا امکان نہیں کیونکہ سینیٹ میں ری پبلکنزکی اکثریت ہے۔سپیکر نینسی پلوسی  کا کہنا ہےکہ کانگریس کی اجازت کے بغیر ٹرمپ ایران کے خلاف مزیدکارروائی کے مجاز نہیں۔ ڈیموکریٹس نے یہ اقدام امریکی صدر کے حکم پر عراق میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کونشانہ بنانے پر کیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer