طیبہ تشدد کیس، سپریم کورٹ نے ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ سنادیا

طیبہ تشدد کیس، سپریم کورٹ نے ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ سنادیا


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔ سابق جج راجہ خرم اور اہلیہ ماہین ظفر کی سزائوں میں اضافے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے ملزمان کی سزا ایک سے تین سال کی تھی۔ سزاؤں میں مزید اضافے کی حکومتی اپیل پر ملزمان کو نوٹس جاری کردیا گیا ۔ سپریم کورٹ نے نوٹس آرٹیکل 187 کا خصوصی اختیار استعمال کرتے ہوئے جاری کیا۔ ملزمان کی سیکشن 328 اے کے تحت سزا کیخلاف اپیلیں زیر التواء ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ ملزمان کو عدالتی نوٹس سے آگاہ کرے۔ رجسٹرار آفس ملزمان کو نوٹس موصول ہوتے ہی اپیل سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔