کشمیرپر پابندیاں، بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کیخلاف فیصلہ سنادیا

کشمیرپر پابندیاں، بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کیخلاف فیصلہ سنادیا


دہلی(24نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکارکی نافذ کردہ پابندیوں کو غیرآئینی قراردے دیا.

عدالت نے مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق ختم کرنے پر مودی حکومت کی سخت سرزنش کی،  بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ فوری طور پر مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروسز بحال کی جائیں اور دفعہ 144اٹھالیاجائے جبکہ 7روز کے اندر بنیادی انسانی حقوق کو بحال کیا جائے، بھارتی سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اختلاف رائے دبانے کیلئے دفعہ 144نافذ نہیں کیاجاسکتی، فیصلہ جسٹس رامانانے پڑھ کر سنایا. انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کا مطلب عدم استحکام نہیں، تین رکنی بینچ نے کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ 27نومبر کو محفوظ کیا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔