قومی اسمبلی:رانا ثنا اللہ کی ہاتھ اٹھا اٹھا کر بددعائیں



اسلام آباد(24 نیوز) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی اجلاس میں مخالفین پر برس پڑے،ہاتھ اٹھا اٹھا کر اور قسمیں کھا کر بددعائیں دیتے رہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں جاری ہے، رانا ثنا اللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ ماہ جیل میں رکھا گیا،اگرکوئی گروہ تھا تواس کے لوگ کہاں ہیں؟265سی آرپی کے تحت جب چالان پیش کیا جاتاہے اورتفصیلات بتائی جاتی ہیں، تفتیشی افسرکےساتھ میرےبات کرنے کی کوئی وڈیو دکھا دیں، کیس کے تفتیشی افسر نے مجھ سے بات تک نہیں کی۔

انہوں نے قومی اسمبلی کی انکوائری کمیٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرویڈیوہے توایوان میں لے آئیں،یہ کیس میں کوئی انکوائری اور کوئی تفتیش نہیں ہوئی، آج میرا ٹرائل ہورہا ہے توکل کسی اورکےخلاف بھی ہوسکتا ہے،اللہ کے کلام کو گواہ بنا کرکہتا ہوں کہ میں ایک لفظ بھی غلط کہوں توخدا کا قہرمجھ پر نازل ہو،حکومت میرے معاملےپرجوڈیشل کمیشن بنائے،میرے خلاف 15 کلو گرام ہیروئن انہوں نے اپنے گودام سے ڈالی ہے،یہ وہ کیس ہے جس میں کوئی انکوائری اور تفتیش نہیں ہوئی، یکم جولائی کو میں پارٹی میٹنگ میں لاہور جا رہا تھا، چھ ماہ جیل میں رکھا گیا،اگرکوئی گروہ تھا تواس کے لوگ کہاں ہیں؟265سی آرپی کے تحت جب چالان پیش کیا جاتاہے اورتفصیلات بتائی جاتی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer