یوکرائن کا مسافرطیارہ گرنے کی ویڈیو جاری

یوکرائن کا مسافرطیارہ گرنے کی ویڈیو جاری


کیف( 24نیوز ) یوکرائن کا طیارہ کیسے گرا ایک نئی بحث چھڑ گئی، امریکی صدر اور کینیڈا کے وزیر اعظم نے ایرانی میزائل لگنے سے طیارے کی تباہی کا دعویٰ کردیا، مغربی میڈیا نے یوکرائن کے مسافر طیارے پر مبینہ میزائل حملے کی ویڈیو جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق مغربی میڈیا نے یوکرائن کا مسافر طیارے گرنے کے بعد ایران کیخلاف پراپیگنڈا شروع کردیا، مغربی میڈیا کی طرف سے مسافر طیارے پر مبینہ میزائل حملے کی ویڈیو جاری کی،جس میں رات کے دوران آگ کا شعلہ دکھایا گیا ہے، جو بظاہر کسی چیز سے ٹکرا رہا ہے۔

مغربی میڈیا کے مطابق یہ میزائل ہے جس نے یوکرائن کے طیارے کو نشانہ بنایا، تاہم آسمان پر میزائل ٹکرانے کے بعد کسی دھماکے کے کوئی شواہد نظر نہیں آتے۔