مری جانیوالوں کیلئے خوشخبری

مری جانیوالوں کیلئے خوشخبری


اسلام آباد(ولید چودھری) ملکہ کوہسار مری موٹروے  پر سفر کرنے والوں کیلئےمری ایکسپریس وے کے قریب بھارکہو روڈ پر فلائی اوور بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی فلاح اور سیروسیاحت کے شوقین افراد کے لئےمری ایکسپریس وے کے قریب بھارکہو روڈ پر فلائی اوور بنے گا،جس کانیشنل ہائی وے اتھارٹی نے شیڈول جاری کردیا،شیڈول کی کاپی 24 نیوز کو موصول ہوگئی،بھارہ کہو سمیت دیگر شاہراہوں پر معاون خصوصی علی اعوان نے بدترین ٹریفک جام کی نشاندہی کی تھی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں بہارہ کہو فلائی اوور ، ترنول انٹرچینج،سترہ میل یو ٹرن،روات پل شامل ہیں، سائیں مرچو دربار پیڈسٹرین پل،کشمیر ہائی وے، ترنول کے مقام پر اوورہیڈ پل کی تنصیب کی جائے گی،تمام منصوبوں کو 2022 تک مکمل کرلیا جائے گا،ان تمام منصوبوں کانیشنل ہائی وے اتھارٹی نے شیڈول جاری کردیا۔