ارکان اسمبلی نے ٹک ٹاک پرپابندی کا عندیہ دیدیا

ارکان اسمبلی نے ٹک ٹاک پرپابندی کا عندیہ دیدیا


اسلام آباد(عثمان خان)دنیا بھر میں ٹک ٹوک تنز و مزاح یا شہریوں کو اپنا فن دکھانے کے لیے مشہور ہے مگر پاکستان میں میں ٹک ٹاک  بھی کسی منفی اثرات تو کبھی سیاسی سکینڈل کی نذر ہوئی۔

چین کی جانب سے  سے بنائی جانے والی سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کی، پوری دنیا میں مقبول ہونے والی اس  ایپلیکیشن  کی وجہ سے ہمارا معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہے، نوجوانوں میں اس کا ستعمال انتہا کو پہنچ چکا ہے، ٹک ٹاک کے مثبت اثرات کی بجائے منفی اثرات تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں۔

ٹک ٹاک پر پابندی ہونی چاہیے یا یا نہیں؟ اس پراراکین اسمبلی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اراکین اسمبلی کا کہناتھا کہ  ٹک ٹاک جہاں لوگوں کی بدنامی کا باعث ہے وہیں عزتیں اچھالنے کیساتھ ساتھ نوجوانوں کو گمراہ بھی کر رہی ہے،جس کے تدارک کیلئے متعلقہ اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔