عمران خان نے ایک اور شادی کرلی، بیگم کا انکشاف

عمران خان نے ایک اور شادی کرلی، بیگم کا انکشاف


اسلام آباد(اویس کیانی) عمران خان نیازی کی ایک اور شادی کا انکشاف ہوگیا ہے، سابقہ بیوی نے عدالت میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے کسی اور سے شادی کرلی ہے اور میرا نان و نفقہ پورا نہیں کر رہا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نیازی کی دوسری شادی پر  اہلیہ نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔  چوک بنی گالہ کی رہائشی شائستہ صنم نے نان و نفقہ اور حق مہر کے لئے فیملی کورٹ سے رجوع  کیا ہے۔ عمران خان نیازی کی اہلیہ شائستہ صنم شوبز سے وابستہ ہیں۔ اہلیہ شائستہ صنم کا کہنا ہے کہ عمران خان نیازی کے ساتھ گھر بسانے کی بہت کوشش کی، مگر کامیابی نہ ملی،عمران خان ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے۔ 

شوہر عمران خان نیازی نے اب تک 5 لاکھ روپے حق مہر بھی ادا نہیں کیا۔ میرے بعد عمران خان نیازی نے ایک اور شادی کر لی ہے۔ عمران خان نیازی کے ساتھ مزید گزارا نہیں ہو سکتا۔ خیال رہے کہ عمران خان نیازی اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن کے رہائشی ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔