موبائل بیلنس نہ کروانے پر امام مسجد نہ سات سالہ بچہ کی جان لے لی

موبائل بیلنس نہ کروانے پر امام مسجد نہ سات سالہ بچہ کی جان لے لی


لاہور (24 نیوز) سٹی شالیمار کے علاقہ میں امام مسجد کے مبینہ تشدد سے سات سالہ عبدالاحد جان کی بازی ہار گیا، پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔  لواحقین کا مطالبہ ہے کہ امام مسجد کو جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔     

 24 نیوز کے  مطابق عبدالاحد کے لواحقین کا کہنا تھا کہ امام مسجد نے عبدالاحد کو موبائل بیلنس نہ کرانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کی وجہ سے اس کے کولہے کی دو ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ عبدالاحد کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دو دن زیر علاج رہا،حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز نے اسے سے میو ہسپتال منتقل کرنے کا کہا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ شالیمار تھانے کی پولیس نے تاحال ان کی ایف آئی درج نہیں کی اور نہ ہی ملزم کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے۔ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ امام مسجد کو جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔