پاکستانی بلے باز فخر زمان، ویرات کوہلی کیلئے خطرہ بن گئے

پاکستانی بلے باز فخر زمان، ویرات کوہلی کیلئے خطرہ بن گئے


اسلام آباد(24نیوز) فخرپاکستان فخر زمان ٹرائی اینگلر سیریزمیں شاندار پرفارمنس کے بعد سال 2018 کے ٹاپ سکوررز کی فہرست پر پہلے نمبر پر آگئے۔ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ خطرے میں پڑھ گیا، فخرزمان نےعالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پرقبضہ جمالیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں شاندار کارکردگی کے ساتھ ساتھ جارحانہ بلے باز فخر زمان کے بھی خوب چرچے ہیں۔ ٹرائی اینگلر ٹی ٹونی سیریز میں آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف جہاں فخر زمان کا بلا چلا وہیں 13 میچز میں 516 رنز بنا کر رواں سال ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔ فخر زمان نے اس سال 4 نصف سنچریان سکور کی جن میں سے 3 حالیہ ہونے والی ٹرائی سیریز میں بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے شکست کے بعد میکسویل نے سپورٹس مین سپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں

  فخر زمان کی شاندار پرفارمنس کے بعد بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ایک سال میں سب سے زیادہ 641 رنز بنانے کا ریکارڈ خطرے میں نظر آنے لگا۔ فخر زمان کو کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 6 ٹی ٹونٹی میچز میں 126 رنز بنانا ہونگے۔ 


وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔