نقیب قتل کیس: ملزم راؤ انوار کی ضمانت منظور


کراچی(24نیوز) نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوارآج انسداددہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے .  عدالت نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض راوانوارکی درخواست ضمانت منظورکرلی. 
انسداددہشتگردی کی عدالت میں آج نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی.  راو انوارکی درخواست ضمانت دس لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی . اس موقع پرسابق ایس ایس پی راوانوارنے کہا  کہ بدیانتی کی بنیاد پرمجھے مقدمہ میں ڈالا گیا آج ثابت ہو گیا کہ میں بے قصور ہوں۔ 
راوانوارنے کہاکہ مقدمے میں اٹھانے والوں کا ذکر ہے نہ مارنے والوں کا اللہ کا شکر گزار ہوں کہ مجھے ضمانت مل گئی۔  انہوں نے کہاکہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں میں بے قصور ہوں ننانوے گواہوں میں کسی نے میرانام نہیں لیا۔ راو انوارنے وقت آنے پر سب رازافشاں کرنے کاعندیہ بھی دیا۔ 
وکیل مدعی مقدمہ نے آئی او کے کردار کو شرمناک عمل قراردیتے ہوئے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیاہے. 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔