نواز شریف کا استقبال کیسے روکا جائے گا؟احکامات جاری

نواز شریف کا استقبال کیسے روکا جائے گا؟احکامات جاری


لاہور(24نیوز) پنجاب حکومت کانواز شریف کااستقبال روکنےکا فیصلہ، دفعہ144 کی خلاف ورزی پرپولیس کو ایکشن کاحکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نواز شریف کا استقبال روکنے کی مکمل تیاریاں کر لی ہیں۔ دفعہ144 کی خلاف ورزی پرپولیس کو ایکشن کاحکم دے دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے اس بات کا حکم دے دیا ہے کہ نوازشریف کاکسی صورت استقبال نہ ہونےدیا جائے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:نوازشریف کواڈیالہ کی بجائے مچھ جیل کوئٹہ منتقل کیے جانیکا امکان: ذرائع 

 علاوہ ازیں پولیس کوحکم دیا گیا ہے کہ جمعہ کوشہرکے راستے سیل کردیئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنجاب پولیس کوحکم دیا گیا ہے کہ کسی صورت نوازشریف کااستقبال نہ ہونے دیاجائے۔